اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی۔ راہزنی، شاپ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے 6 ارکان گرفتار
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی۔ راہزنی، شاپ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے 6 ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 10 مسروقہ موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر راہزنی، شاپ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک منظم گینگ کے 06 ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت ریحان، اللہ دتہ، حسنین ، اکبر ، عدیل اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے،پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 10 مسروقہ موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فونز، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مختلف مقدمات کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ،ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہاکہ گرفتار گینگ راہزنی، شاپ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، جبکہ برآمد ہونے والا مال مختلف مقدمات سے متعلق ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے دیگر اہم انکشافات اور مزید برآمدگیوں کی توقع ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی منظم اور متحرک جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر موثر کارروائیاں جاری ہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں موثر اور بھرپور انداز میں جاری رہیں گی

