اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کمبوڈیا روانگی کی کوشش ناکام – عمرہ ویزے پر سعودی عرب کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کرنے والا مسافر آف لوڈ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کمبوڈیا روانگی کی کوشش ناکام – عمرہ ویزے پر سعودی عرب کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کرنے والا مسافر آف لوڈ
ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ کی کارروائی
مسافر اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ ویزے پر فلائٹ ای ڈی-272 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا
سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر اس سے قبل بھی 14 اپریل 2026 کو کمبوڈیا جاتے ہوئے آف لوڈ کیا جا چکا ہے
مسافر کے موبائل فون کی فرانزک سے انکشاف ہوا کہ وہ ایک ایجنٹ کے ساتھ کمبوڈیا روانگی کے سلسلے میں رابطے میں تھا
برآمد شدہ وائس نوٹس اور چیٹ ریکارڈ سے واضح ہوا کہ مسافر کا منصوبہ تھا کہ والدہ کی واپسی کے بعد وہ عمرہ ویزے پر سعودی عرب کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کمبوڈیا روانہ ہو جائے گا
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جاری کردہ رسک پروفائل کے مطابق مسافر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا
موبائل سے برآمد شواہد کی روشنی میں مسافر کا کمبوڈیا روانگی کا ارادہ ثابت ہوا
مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا

