اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) علامہ اشفاق وحیدی نے یورپ کے ملک اسپین کے شہر ولنسیا میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) علامہ اشفاق وحیدی نے یورپ کے ملک اسپین کے شہر ولنسیا میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے پورے عشرے کے دوران حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مصائب، اتحاد و وحدت امت اور موجودہ عالمی حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی نے یورپ کے ملک اسپین کے شہر ولنسیا میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے پورے عشرے کے دوران حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مصائب، اتحاد و وحدت امت اور موجودہ عالمی حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔
مجالس عزا میں ناصر جاوید نامی ایک شخص، جس کا تعلق اہل سنت سے تھا، مسلسل شرکت کرتا رہا۔ بتایا گیا کہ مکمل تحقیق و غور و فکر کے بعد اس نے عاشورہ کے روز مذہبِ حقہ کو قبول کر لیا اور علامہ اشفاق وحیدی کے سامنے کلمۂ طیبہ کے ساتھ حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کا اقرار کیا۔

