اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے’ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 جون کوسکیورٹی فورسز نے خاران میں دہشتگردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، فورسز کی بروقت اور مؤثرکارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 3دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے’ مستونگ میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر قبل ازوقت انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جس میں فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا

