LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) عزت سادات سینئر ترین منجھے ہوئے بیوروکریٹ ،محسن پریس کلب اور محسن فن وثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہزاروں فرشتے اس انسان کے ہاتھوں کو چومنے آتے ہیں جو شخص کسی انسان کی مشکل میں مدد کرتا ہے – احساس کرنے والے اس نفسانفسی کے دور میں بہت کم لوگ ہیں جو کسی کے دکھ درد کا مداوا کرتے ہیں – وہ اس فانی دنیا میں پروردگار عالم کی طرف سے عطاء کردہ ان مجبور ، لاچار ، بیمار ، بیروز گار انسانوں کا مسیحا ہوتا ہے – آج ھم بیروزگار ، بیمار ، لاچار فنکاروں ، تخلیق کاروں کے مسیحا اور اس عظیم پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ایک ایسے سینئر ترین اور منجھے ہوئے بیوروکریٹ عزت سادات سید طاہر رضا ہمدانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب کا ذکر کرتے ہیں وہ اس ادارے میں 2024ء سے براجمان ہیں انکی خدمات پر نظر ڈالی جائے تو آپکو حیران کرنے کیلئے کافی ہیں – خدمات کے اعتراف میں وہ محسن پریس کلب ، وہ محسن فنکاراں اور محسن فن وثقافت پنجاب کہلوانے کے حقدار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ جس بھی ادارے میں اپنے سرکاری فرائض کی ادائیگی کیلئے گئے اپنی دیانت داری ، خوش اخلاقی اور اعلٰی کارکردگی کے انمٹ نشان چھوڑتے گئے اور انکے ان قدموں کے نشان پر چلتے ہوئے آنے ولے افسران بھی اسی طرز سے خدمات سرانجام دینے کی کوشش کرتے ہیں –
سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب نے 1991ء میں سول سروس جوائن کی – آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد نیدر لینڈ کی اراسمس یونیورسٹی سے ڈیویلپمینٹ سٹڈیز کی ڈگری حاصل کی – مختلف محکموں میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دیں – سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب ، اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل پلاک ، ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کے ساتھ ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے طور پر اپنی خدمات بڑی دیانت داری اور فرض شناسی سے سرانجام دے چکے ہیں ۔

سید طاہر رضا ہمدانی ایڈیشنل سیکرٹری کلچر ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مائنز اینڈ منرلز پنجاب کے ساتھ ساتھ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے مختلف منصوبوں میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ سیکرٹری محتسب پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔
ستمبر 2024ء سے سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ آپ ایک منجھے ہوئے سینئر اور انتہائی تجربہ کار گریڈ 21 کے پی ایم ایس افسر ہیں ۔
سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ فنکار اور تخلیق کار ہمیشہ معاشرے کی بے رخی اور ناروا سلوک کا شکار رہتے ہیں ۔ ان کو کھانے کے لیے دو وقت کی روٹی ، تن ڈھانپنے کے لیے دو جوڑے کپڑوں اور اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنے کے لیے ماہانہ چند روپوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔
یہ آپ کا ایک بڑا احسان ہے کہ آپ شوبز سے وابستہ افراد کی مالی مشکلات کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ وہ لوگ جن کا پیٹ بھوکا ہے ، جو گھر کا کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں ، جن کے پاس علاج معالجے کے مناسب وسائل نہیں اور جو کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ، آپ کی خصوصی توجہ سے ان کے مسائل حل ہو سکیں ۔
یہ سب وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنے محکمے کی نگران وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب میڈم عظمیٰ بخاری کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے ۔ آپ پنجاب کے بے روزگار ، بیمار اور سفید پوش فنکاروں اور تخلیق کاروں کے لیے ایک مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ تمام کام میرٹ کی بنیاد پر انجام دیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب میڈم عظمی بخاری کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے محکمہ کے افسران کو امدادی چیک دیتے وقت تصاویر بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے منع کر دیا ہے تاکہ فنکاروں ، تخلیق کاروں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید طاہر رضا ہمدانی میڈیا کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ۔ جرنلسٹ کالونی فیز 2 کے لیے آپ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب ایک معزز سادات گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ آپ پنجاب حکومت کی نمائندگی جس جانفشانی ، دیانت داری اور ذمہ داری سے کر رہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے ۔
صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب میڈم عظمیٰ بخاری کو آپ کی صلاحیتوں ، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت پر مکمل اعتماد ہے ۔
سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیرِ نگرانی جو بھی محکمے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے ۔ آپ کے دور میں جس انداز سے پنجاب کی ثقافت کو نوجوان نسل میں متعارف کروایا جا رہا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے اور اس سلسلے میں میڈم عظمیٰ بخاری کو سید طاہر رضا ہمدانی جیسے انتھک ، قابل ، فرض شناس اور عزتِ سادات کی معاونت حاصل ہے ۔
سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شوبز کے تمام شعبوں اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مثبت اور عملی کوششیں کر رہے ہیں۔ وہ زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔ آپکے دروازے ہر خاص وعام کیلئے کھلے رہتے ہیں – اس کی زندہ مثال فنکاروں اور تخلیق کاروں کے لیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں اضافہ اور جرنلسٹ کالونی فیز 2 کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات ہیں ۔
ملے گا منزلِ مقصود کا اُسی کو سراغ
اندھیری شب میں ہے چیتے کی آنکھ جس کا چراغ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »