LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ کاپٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیر مقدم

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ غریب کی حالت بدلنے میں اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو پٹرول کی قیمت اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کرے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بے تحاشہ اضافے پر روزمرہ کی زندگی کی جو اشیاء ضروریہ ہیں ان کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے اور ساتھ مانیٹرنگ سسٹم لائے تاکہ روزمرہ کی جو ضروری اشیاء ہیں ان کی قیمتوں میں بھی فوری کمی لائی جائے۔ ٹرانسپورٹ کی کرائے میں کمی لائی جائے اور جو سات مارچ سے پہلے کی ایشیا ضروریہ کی قیمتیں تھیں وہ واپس لائی جائیں انہوں نے کہا کہ 74 روپے پٹرول کی کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ملا ہے لیکن زیادہ ریلیف ہی غریبوں کے لیے آسانی پیدا کر سکتا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »