راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے بھاٹہ گروانڈ میں شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے درجنوں درختوں کے تقریبا مردہ ہوجانے اور ایک طرح سے خشک لکڑی میں تبدیل ہونے پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے بھاٹہ گروانڈ میں شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے درجنوں درختوں کے تقریبا مردہ ہوجانے اور ایک طرح سے خشک لکڑی میں تبدیل ہونے پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، علاقہ مکین قریب سے گذرتے وقت کھڑے ہو کر سوکھ جانے والے درختوں کو دیکھ کر جہاں افسوس کا اظہار کرتے ہیں وہیں کینٹ بورڈ کے ذمہ دار عملے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے اور اسے شجرکاری مہم کے خلاف بڑی سازش قراردیتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سنگین صورت حال کا سامنے کرنے والے شہر راولپنڈی کے کینٹ بورڈ نے بھاٹہ گروانڈ میں درجنوں درخت اور دیگر پودو ں کا لگایا، شجرکاری مہم کے دوران قومی خزانے سے بھاری رقم اور دیگر سرکاری وسائل بھی استعمال ہوئے ، پودے اور درخت لگانے کے بعد اس وقت موجود ہ صور ت حال یہ ہے کہ بڑے درختوں کی اکثریت ایک لکڑی کی مانند ہوچکے ہیں، اہلیان علاقہ کا کہناہے کہ شجرکاری مہم کے بعد دیکھ بھال مناسب طریقے سے نہیں کی گئی، جس کے باعث شجرکاری کے ثمرات ونتائج حاصل نہیں ہوسکے ، جتناپیسہ لگایاگیاوہ تقریبا ضائع ہوچکا ہے ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلقہ شعبے کی انچارج کی پورے کینٹ بورڈ کو سرسبز بنانے کے لیے کاوشوں کو تیز کرنے اور چیک اینڈ بینلس کا نظام بہتر بنانے کی ترجیح نہیں ہے بلکہ دیگر امور ہوتے ہیں ، فیلڈ میں نگرانی اور چیک اینڈ بیلنس کے نہ ہونے کی وجہ سے ماتحت عملہ من مانیاں کرتاہے ، شجرکاری ودیگر منصوبوں کے تحت لگائے گئے درختوں وپودوںکی حفاظت اس لیول تک نہیں گئی کہ وہ زمین میں اپنی جڑ بنالیتے اور گروانڈ کو ہرا بھر ا کردیتے ، ادھر اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاٹہ گروانڈ میں لگائے گئے درختوں کی فوری بنیادوں پر دیکھ بھال یقینی بنائی جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کیا جائے تاکہ شجرکاری مہم سے متوقع ثمرات حاصل کیے جاسکیں۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ترجمان عمران عجیب کو متعددبار کال کی گئی مگرانھوں نے فون اٹینڈنہیں کیاوہ یا دیگر ذمہ داران اپنا موقف دیں تو اسے بھی خبر کا حصہ بنایاجائیگا۔

