LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلیمان ظفر، متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداران کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور مو¿ثر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں تاکہ عزاداری کے تمام پروگرام پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے وژن کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر دارالحکومت میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام افسران و جوان اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں اور عزاداران کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »