LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پشاور کے علاقے حسن خیل میں خوارجیوں کا مقابلہ کرتے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 جوان وطن پر قربان ہوگئے

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پشاور کے علاقے حسن خیل میں خوارجیوں کا مقابلہ کرتے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 جوان وطن پر قربان ہوگئے’ شہدا کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے نماز جنازہ میں شرکت کی’ محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہدا کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا’ محسن نقوی نےکہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں’ وزیرداخلہ نےکہا قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری نےکہا امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »