مظفرآباد/میر پور (ڈیجیٹل پوسٹ) چہلہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا
Share
مظفرآباد/میر پور (ڈیجیٹل پوسٹ) چہلہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا’ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، ابتدائی تحقیقات میں ڈیجیٹل آلات سے مشکوک روابط اورحساس مواد سامنے آیا ہے’دورانِ تفتیش ایک ملزم کی نشاندہی پر اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا اور 7 خودکار ہتھیار، متعدد گرینیڈز اور دیگر جنگی سامان قبضے میں لے لیا گیا ملزمان سے حساس تنصیبات و مقامات کے نقشے، دستاویزات اور ریکارڈ بھی برآمد ہوا’ میر پور پولیس نے بھی کالعدم بھارتی ایکشن کمیٹی کے چار دہشتگرد گرفتار کر لئے جن کے پاس سے بھاری مقدار پر پتھر اور ٹوٹی ہوئی بوتلیں برآمد ہوئیں جو انہوں نے 9 جون احتجاج کے لئے اکھٹا کر رکھی تھیں’ آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےشوکت نواز میر,خواجہ مہران,سردار امان,عمر نظیر کشمیری کی اطلاع دینے والے کو 1 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے

