LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان نے ایس ایچ او ریس کورس سب انسپکٹر محمد گل تاج، ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر عبدالرحمٰن، ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر محمد جاوید، ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر آصف اقبال، ایس ایچ او وارث خان سب انسپکٹر تصدق الرحمٰن اور ہیڈ کانسٹیبل ناصر کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام اوّلین ترجیح ہے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان نے ایس ایچ او ریس کورس سب انسپکٹر محمد گل تاج، ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر عبدالرحمٰن، ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر محمد جاوید، ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر آصف اقبال، ایس ایچ او وارث خان سب انسپکٹر تصدق الرحمٰن اور ہیڈ کانسٹیبل ناصر کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شاباش اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام اوّلین ترجیح ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »