LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی شہداءاسلام آباد پولیس کے اہلِ خانہ سے ملاقات

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی شہداءاسلام آباد پولیس کے اہلِ خانہ سے ملاقات ۔شہداءکی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیاجبکہ اہلخانہ کے صبر و استقامت کو سراہااور محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی،شہداءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہداءاسلام آباد پولیس کے اہلخانہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداءکی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتی، کیونکہ یہی شہداءہماری پرامن زندگی کے ضامن ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے شہداءکے اہلخانہ کے صبر و استقامت کو سراہااور محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہداءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔اسلام آباد پولیس ہمیشہ اپنے شہداءکے اہلِ خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہداءکے اہلخانہ کا خیال رکھنا ہماری پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے، ان کے بچوں کی تعلیم، صحت اور تمام ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »