ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے ضلع بھر کے پولیس افسران کے لیے آفیسر میس ہری پور پولیس لائن میں عید ملن گیدرنگ کا اہتمام کیا ۔
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے ضلع بھر کے پولیس افسران کے لیے آفیسر میس ہری پور پولیس لائن میں عید ملن گیدرنگ کا اہتمام کیا ۔
عید میلن گیدرنگ میں تمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز ، انچارج پولیس سہولت مرکز کائنات سید ، انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول حنا امداد ، انچارج کمپلین سیل طیبہ ، انچارج آئی ٹی برانچ اسماء اور پی اے ایس آئی ایمان نقوی نے شرکت کی،
ڈی پی او ہری پور نے عیدالاضحیٰ کے دوران فرائض کی احسن انداز میں انجام دہی پر شاباش دی ۔پولیس افسران و جوانوں نے عید قربان کے ایام میں اپنی چھٹیوں کی قربانی دے کر ضلع ہری پور کے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
ڈی پی اوہری پور نے کہا کہ محکمہ پولیس کی اصل طاقت اس کے افسران اور جوان ہیں، جن کی محنت، دیانتداری اور ٹیم ورک کی بدولت عوام کا اعتماد مضبوط ہو تا ہے ۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں تاکہ ہری پور کو ایک پرامن اور محفوظ ضلع بنایا جا سکے۔
عیدالاضحیٰ کے دوران الحمدللہ ضلع بھر میں بیل چوری، جیب تراشی سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جو پولیس فورس کی مؤثر حکمت عملی اور شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ ضلع ہری پور میں اپنی نوعیت کی پہلی عید ملن گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا، جس سے پولیس افسران کے مورال میں اضافہ ہوا اور فورس کے درمیان باہمی روابط، ہم آہنگی اور ٹیم ورک کو مزید فروغ ملا۔






