LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری گرفتار، چھینی گئی رقم 4 لاکھ 78 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سرکل سردار بابر ممتاز کی زیرنگرانی تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری کو گرفتارکرلیا، چھینی گئی رقم 4 لاکھ 78 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، اشتہاری گزشتہ سال سے ڈکیتی کے تین مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا، واہ کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، زیر حراست اشتہاری کے انکشاف و نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھاکہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »