اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا عید الضحیٰ پر موثر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا عید الضحیٰ پر موثر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے نمازِ عید، تفریحی مقامات، مارکیٹس اور اہم شاہراہوں پر مثالی سکیورٹی فراہم کی۔شہریوں نے اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی انتظامات کو سراہا اور تفریحی مقامات پر بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین اور مو¿ثر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن اسلام آباد پولیس کے 07ہزار سے زائدافسران و جوانوں نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض انتہائی جانفشانی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران نمازِ عید کے اجتماعات، تفریحی مقامات، پارکس، شاپنگ مراکز، مویشی منڈیوں، اہم سرکاری و نجی تنصیبات اور مرکزی شاہراہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہریوں نے پرامن اور خوشگوار ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں۔ شہریوں نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کیے گئے مو¿ثر سکیورٹی انتظامات کو سراہا اور تفریحی مقامات پر بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس افسران و جوانوں نے عید کی تعطیلات کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی مو¿ثر اقدامات کیے گئے۔ اسلام آباد پولیس نے عید سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی وفود کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت، تحفظ اور تفریحی سرگرمیوں کے پیش نظر پارکس، تفریحی مقامات اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک، الرٹ اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید کی تعطیلات اور ویک اینڈ کے دوران بلا خوف و خطر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تفریحی مقامات کا رخ کریں، اسلام آباد پولیس ہر لمحہ ان کی حفاظت اور معاونت کے لیے موجود ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون، ذمہ دارانہ رویے اور پولیس کی مو¿ثر حکمتِ عملی کے باعث عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مثالی فضا برقرار رہی، جس پر تمام شہری مبارکباد کے مستحق ہی



