ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہری پور میں کس کے ہاتھ اپنا لہو تلاش کروں
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہری پور میں کس کے ہاتھ اپنا لہو تلاش کروں
داستانے پہن رکھیں ہیں سارے شہر نے، ہری پور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، آئے روز قتل وغارت کا بازار گرم ، منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ ، منشیات فروشوں کی پشت پناہی کون کر رہا ہے ، کھلابٹ ، سرائے صالح ، درویش ، تلوکر ، پانڈک ، کاگ موچی بازار سمیت کئی دیگر مقامات پر منشیات فروشوں نے دیڑے جما لئے ، شی میل کے ڈیروں پہ منشیات فروشوں کا آنا جانا ، اس بات کی دلیل دے رہا ہے ، کے اس مکروہ دھندے میں ملوث جتنے بھی افراد ہیں خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں انکے خلاف بھی پولیس انتظامیہ کارروائی عمل میں لائیں ، چرس ، گردا، ہیروئن آئس جیسی لعنت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ، والدین عزیز و اقارب پریشان حال ، روزانہ کی بنیاد پہ ضلع ہری پور کے ہر تھانے چوکی میں کئی کلو گراموں کے حساب سے پکڑی جانے والی منشیات کدھر جا رہی ہے عوامی مطالبہ، ضلع ہری پور کی عوام نے آئی جی خیبرپختونخواہ ، ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن ، ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ، کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ،

