LOADING

Type to search

LAHORE National

لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) مادام عظمی بخاری ایک دلیر اور دبنگ وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب

Share

لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) پروردگار عالم نے انسان کو اشرف المخلوقات تخلیق کیا اور غور و فکر کرنے والا ذہن عطاء کر کے کائنات کے سر بستہ رازوں کو طشت ازبام کرنے کی صلاحیت بخش دی – تعلیم نہ صرف معاشی ترقی میں مدد دیتی ہے بلکہ زندگی گزارنے کے اسرار ورموز بھی سکھاتی ہے – دین انسان کو علم حاصل کرنے کی تلقین کرتا ہے تو حصول معاش کے ساتھ ساتھ اسے بہترین سماجی معاشرتی اوصاف سے بھی مزین کرتا چلا جاتا ہے – انسان کو انسانیت سے پیار کے وصف کو اجاگر کرتا ہے ” درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ اطاعت کیلئے کچھ کم نہ تھے کرد بیاں ” ( یعنی اعلٰی درجے کے فرشتے ) جو انسان انسانیت کیلئے اعلٰی اسلوب و اقدار کے ماتحت زندگی بسر کرتا ہے وہ دراصل حقوق العباد کا “داعی ” بن جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ حقوق اللہ کا بھی احترام لازمی سمجھتا ہے –

آج ہم حقوق العباد کی داعی پاکستان کی سیاست میں اس دبنگ اور دلیر خاتون سیاسی شخصیت کا ذکر کر رہے ہیں جو نظریاتی وفاداری کے ساتھ ساتھ اپنی جماعت اور پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہیں ہیں – اعلٰی خاندانی منصب رکھنے والی دبنگ اور دلیر خاتون میڈم عظمی بخاری ہیں جوکہ ایک سیاست دان کے ساتھ ساتھ ایک وکیل ، سماجی سیاسی شخصیت اور عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں – انہوں نے اپنی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کی اور وکالت کی تعلیم پاکستان کالج آف لاء سے مکمل کی – اپنے سیاسی سفر کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے کیا مگر جلد ہی انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے نظریات اور عوامی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے 2013ء میں باضابطہ مسلم لیگ ( نواز ) میں شمولیت اختیار کر لی اور اپنی جماعت کے ہر مشکل دور میں پارٹی کے بیانے کی علمبرداری اور ہر محاذ پر پارٹی کی ڈٹ کر نمائندگی کی – میڈم عظمی بخاری نے جب اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو عدالتوں اور نیب کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہر محاذ پر شرکت کی بلکہ کارکنوں کا حوصلہ بڑھایا – عدالتوں کے باہر کارکنوں کو منظم کیا اور میڈیا میں مسلم لیگ ( نواز ) کے موقف کو واضع انداز میں پیش کرتے ہوئے صف اول میں کھڑی ہوئیں اور ہمیشہ جمہوریت کا علم بلند کیا – انہوں نے ہمیشہ اپنی قائد وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا – انکے مطابق نون لیگ ایک مکمل جمہوری جماعت ہے اور میں اپنی قائد کی سچی اور دبنگ سپاہی ہوں – میڈم عظمی بخاری کو پارٹی کی ایک سچی ، جرآت مند اور وفا کی پیکر کامیاب خاتون سیاست دان کے طور پر دیکھا جاتا ہے وہ میڈیا کے ہر محاذ پر اپنی جماعت کا مقدمہ بڑے بڑے دلیرانہ اور احسن طریقے سے پیش کرتی ہیں – میڈم منسٹر نے وزیر ثقافت پنجاب کے طور پر ثقافت کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں – سٹیج ڈراموں سے فحش رقص اور ذومعنی جملوں سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ فیمیلز ڈراموں کیلئے لائحہ عمل تیار کیا ہے تاکہ ماضی میں جس طرح فیمیلز سٹیج ڈراموں کو دیکھنے کیلئے آتی تھیں پنجاب آرٹس کونسل ( پکار ) لاہور آرٹس کونسل ( الحمراء ) میں اپنی قائد وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈھالنے کی نمایاں کوششوں میں مصروف عمل ہیں – اور ان تمام کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے میڈم منسٹر کے ہراول دستے کے سربراہ سینیئر بیوروکریٹ سید طاہر رضا ہمدانی کا ذکر بھی ضروری ہے جو میڈم منسٹر کی ہدایات کو عملی جامہ پہناتے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہیں – یہاں پر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے سربراہ محمد نواز گوندل اور پنجاب آرٹس کونسل پکارکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر و پلاک کے سربراہ محبوب عالم چوہدری کا ذکر بھی ضروری ہے جو ان تمام اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہیں – اور پنجاب کی ثقافت کو نئی نسل تک پہچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں – میڈم منسٹر کی سیاسی زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے ثابت کیا ہے کہ سیاست صرف مردوں کی وراثت نہیں ہے بلکہ خواتین بھی سیاست کا اہم حصہ ہیں – میڈم عظمی بخاری نے پنجاب کی ثقافت کیلئے ایسے اقدامات کئے ہیں جوکہ مستقبل میں ترقی کی راہ متعین کریں گے – انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور آرٹس کونسل الحمراء مال روڈ لاہور اور کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور اور اوپن ائر تھیٹرز باغ جناح لاہور کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کیلئے اقدامات قابل ذکر ہیں – لاہور کے صحافیوں کیلئے جرنلسٹ کالونی فیز 2 کیلئے آپکے کاموں کو سراہا جا رہا ہے – آرٹسٹ سپورٹ فنڈز ، میڈیکل فنڈز اور فنکاروں کیلئے دیگر فلاحی کاموں کیلئے آپکے اقدامات قابل ذکر ہیں – میڈم منسٹر نے اپنے اوپر تنقید اور مخالفت کا اور ہر اس طوفان کا مقابلہ بڑی دلیری سے کی جو انکی سیاسی زندگی میں آیا مگر” خون سادات ” اپنی جگہ پر بڑی استقامت اور دلیری سے ثابت قدم رہا – میڈم عظمی بخاری کی سیاسی زندگی کا ہر باب جمہوری جدوجہد ، عوامی خدمت ، ثقافت کی بحالی ، صحافیوں کے حقوق کی پاسداری ، اپنی جماعت سے وفاداری اور اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھنے کی ایک روشن مثال ہیں –
” تندئ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے “

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »