LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 467 افراد، 314 گھرانوں،21 ہوٹلوں، 23دکانیں، 219موٹر سائیکلوں اور 64گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے22مشکوک افراد اور23 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 467افراد، 314 گھرانوں،21 ہوٹلوں، 23 دکانیں، 219 موٹرسائیکلوں اور64 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 22 مشکوک افراد اور 23 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »