LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل صدر محمد عارف اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ انسپکٹر شفیق الرحمن نے چند روز قبل گیس ایجنسی میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعہ میں معصوم بچے کی جان بچاتے ہوئے خود جھلسنے والے بہادر شہری خان محمد عرف خانا کی عیادت کی۔

Share

پولیس افسران نے زخمی شخص کی خیریت دریافت کی اور ان کی جرات، بہادری اور انسان دوستی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
ڈی ایس پی سرکل صدر محمد عارف نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ایسے بہادر لوگ پوری قوم کے لیے قابلِ فخر مثال ہوتے ہیں۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے زخمی شخص کی ہمت و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل اور ہنگامی حالات میں دوسروں کی جان بچانے کے لیے آگے بڑھنا اعلیٰ انسانی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ ہری پور پولیس ایسے جذبۂ ایثار رکھنے والے شہریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »