اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی انوسٹی گیشنز محمد عثمان طارق بٹ کا زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی انوسٹی گیشنز محمد عثمان طارق بٹ کا زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔
مو ثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر تی ہے۔ پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لئے روایتی تفتیش کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آ ف پولیس انوسٹی گیشنز محمدعثمان طا رق بٹ نے سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا۔میٹنگ میں تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انو سٹی گیشنز نے قتل، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہوئے کہا کہ وہ زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائیں اور مجرمان کو زیادہ سے زیادہ عدالتوں سے سزائیں دلوائیں۔ جبکہ جرائم پیشہ گروہوں کے عدم گرفتار ارکان کی گرفتاریاں بھی یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

