وہاڑی (ڈیجیٹل پوسٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن وہاڑی کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں سی ای او ایجوکیشن وہاڑی ناصر عزیز کے حوالے سے گردش کرنے والی مالی بے
Share
وہاڑی (ڈیجیٹل پوسٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن وہاڑی کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں سی ای او ایجوکیشن وہاڑی ناصر عزیز کے حوالے سے گردش کرنے والی مالی بے ضابطگیوں کی خبریں سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں اعلامیہ کے مطابق ٹی اے ڈی اے بلز کی مد میں جس رقم کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں جبکہ تمام بلز محکمانہ قواعد و ضوابط اور آڈٹ کے مقررہ معیار کے مطابق پاس کیے جاتے ہیں کسی بھی اضافی یا غیر قانونی ادائیگی کا سوال پیدا نہیں ہوتا ترجمان دفتر نے واضح کیا کہ سرکاری گاڑی کے ٹائروں کی خریداری حکومتی ریٹ لسٹ اور مروجہ طریقہ کار کے تحت کی جاتی ہے اور اس کا مکمل ریکارڈ دفتر میں موجود ہے۔ مزید کہا گیا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی کوئی ڈیمانڈ تاحال متعلقہ اتھارٹی کو ارسال نہیں کی گئی اعلامیہ میں کہا گیا کہ بعض غیر تصدیق شدہ خبریں محض سستی شہرت حاصل کرنے اور محکمہ تعلیم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں ادارہ ایسی من گھڑت خبریں نشر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے

