لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کے زیر اہتمام “معرکۂ حق کے ایک سال بعد: جنوبی ایشیا میں ڈیٹرنس، سفارت کاری اور بیانیہ” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا
Share
لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کے زیر اہتمام “معرکۂ حق کے ایک سال بعد: جنوبی ایشیا میں ڈیٹرنس، سفارت کاری اور بیانیہ” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا چیف آف اسٹاف پاکستان نیوی وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ “معرکۂ حق” کے دوران پاک بحریہ کی حکمت عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کو اپنے ہی پانیوں تک محدود رہنے پر مجبور کر دیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیٹرنس اور قومی اسٹریٹیجک بیانیہ کو مؤثر بنانے کے لیے عسکری اداروں، یونیورسٹیوں، میڈیا اور سفارتی حلقوں کے مابین مسلسل روابط اور اشتراک ناگزیر ہے صدر میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے معرکۂ حق کے بعد کے علاقائی ماحول میں پاکستان کے ڈیٹرنس پوسچر اور سفارتی حیثیت کے معروضی حالات اور شواہد پر مبنی جائزے کی اہمیت کو اجاگر کیا سیمینار میں ممتاز ماہرین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں جبکہ سیمینار میں عسکری حکام، سینئر سفارتکاروں، ماہرینِ تعلیم، میڈیا نمائندگان اور یونیورسٹی طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

