LOADING

Type to search

National

تنگوانی (ڈیجیٹل پوسٹ) سندھ حکومت کا مامتا پروگرام: حاملہ خواتین کو 41 ہزار روپے مالی معاونت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی

Share

تنگوانی (ڈیجیٹل پوسٹ) سندھ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حاملہ خواتین کو دورانِ حمل “مامتا پروگرام” کے تحت سندھ حکومت اور سوشل پروٹیکشن ادارے کے تعاون سے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولیات بھی دستیاب ہیں ان خیالات کا اظہار ادارہ سوشل سیکورٹی ہیلتھ سروس کے سربراہ محمد شعیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمور مسرور احمد بجارانی اور محترمہ ہما ہالیپوٹو نے کندھکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مامتا پروگرام سندھ کے 22 اضلاع میں جاری ہے، جبکہ ضلع کشمور میں 38 اسپتال اس پروگرام کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں 35 پی پی ایچ آئی اور باقی محکمہ صحت کے اسپتال شامل ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ برازیل کے ماڈل کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماں اور بچے کی صحت، پیدائش اور نشوونما کو بہتر بنانا ہے تاکہ بروقت علاج اور بہتر دیکھ بھال ممکن بنائی جا سکے انہوں نے بتایا کہ مامتا پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے، جبکہ حاملہ خواتین کے بینک اکاؤنٹس بھی کھولے جائیں گے جہاں انہیں ادائیگیاں کی جائیں گی سندھ حکومت کے مامتا پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو ماہانہ طبی معائنہ، بچے کی پیدائش اور ابتدائی 1000 دنوں کی نشوونما تک مجموعی طور پر 41 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے اس موقع پر ادارے کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلتھ (ڈی سی ایچ) غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور میں مامتا پروگرام مارچ 2024 سے جاری ہے اور اب تک 76 ہزار مستحق خواتین کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ 2024 سے اب تک سندھ حکومت کی جانب سے 550 ملین روپے فراہم کیے جا چکے ہیں انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو صحت سے متعلق آگاہی دینا ضروری ہے اور اس نوعیت کے پروگرام دیہی علاقوں میں بھی منعقد ہونے چاہییں تاکہ حاملہ خواتین کو مکمل طبی سہولیات میسر آ سکیں اور وہ صحت مند بچوں کو جنم دے سکیں تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید اعجاز علی، مامتا پروگرام سوشل پروٹیکشن سندھ کے مانیٹرنگ آفیسر اوم پرکاش، وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران اور ضلعی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مدرز ڈے کے حوالے سے شرکاء نے کیک بھی کاٹا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »