LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میں انسدادِ پولیو مہم جاری، ویسٹ پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میں انسدادِ پولیو مہم جاری، ویسٹ پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا مختلف علاقوں کا دورہ، بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلوائے

کراچی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے ہمراہ انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں اور یوسی آفسز کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ویسٹ پولیس کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران، جوانوں اور پولیو ورکرز کو سیکیورٹی سے متعلق ضروری ہدایات اور بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے خود بھی پولیو مہم میں عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اس موقع پر ایس ایچ او سراج الدین خٹک نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی و آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کیاانسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 1100 سے زائد پولیس افسران، جوان اور لیڈی پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں، جو پولیو ٹیموں کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنا رہے ہیں ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے قومی مشن کو کامیاب بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »