LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت کمانڈ کانفرنس کا انعقاد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت کمانڈ کانفرنس کا انعقاد۔ آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات کیلئے جاری منصوبوں پر پراگریس کا جائزہ لیا۔انہوں نے شہریوں کی خدمت اور قانون کے موثر نفاذ کو اولین ترجیح بنانے اور شہریوں کی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز، زونل ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دارالحکومت کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کے تدارک، سکیورٹی حکمتِ عملی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات سے متعلق جاری منصوبوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے دوران آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، مختلف آپریشنز، انسدادِ جرائم اقدامات، سیف سٹی پراجیکٹ کی توسیع، آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق افسران سے تفصیلی بریفنگز لیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، قانون کا مو¿ثر نفاذ اور عوامی اعتماد کا حصول اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا، اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور بڑے پیمانے پر منظم کریک ڈاو¿ن کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ، ناکہ بندی، سرچ اور کومبنگ آپریشنز کو مزید فعال بنائیں جبکہ حساس مقامات، تعلیمی اداروں، سفارتی تنصیبات اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے سی ٹی او اسلا م آباد کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک روانی میں بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لئے جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی منصوبے کی توسیع اور جدید کیمروں کی تنصیب کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی بروقت گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آئی ٹی انیشی ایٹوز، ڈیجیٹل پولیسنگ اور ای سہولت مراکز کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی ماتحت ٹیموں کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن اور نگرانی کو یقینی بنائیں، پولیس افسران و جوانوں کی روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ کی جائے اور ڈیوٹی کے دوران پیشہ ورانہ نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے سخت محکمانہ احتساب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی، غفلت یا اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورس کی فلاح و بہبود، بہتر ڈیوٹی ماحول، ذہنی دباو میں کمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پولیس فورس مزید جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دے سکے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس صرف موجودہ حالات کے مطابق نہیں بلکہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی حکمتِ عملی مرتب کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے یہاں نہیں رکنا بلکہ ہمارا ہدف اسلام آباد کو دنیا کا محفوظ ترین اور جدید ترین دارالحکومت بنانا ہے، جہاں شہری خود کو ہر لحاظ سے محفوظ اور پ±راعتماد محسوس کریں۔آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہری دوست پولیسنگ کے فروغ، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، فوری رسپانس اور میرٹ پر مبنی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »