اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی سکیورٹی سپیشل برانچ رانا عمر فاروق کا سپیشل برانچ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی سکیورٹی سپیشل برانچ رانا عمر فاروق کا سپیشل برانچ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ ۔اے آئی جی سپیشل برانچ سید ذیشان حیدر نے سپیشل برانچ کی کارکردگی، بم ڈسپوزل اسکواڈ، K-9 یونٹ اور دیگر سکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی آئی جی سکیورٹی/سپیشل برانچ نے نفری کی کمی، برانچ میں جاری تعمیراتی کام، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور K-9 یونٹ کی استعداد کار میں مزید بہتری کے لئے ضروری احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی/سپیشل برانچ رانا عمر فاروق نے سپیشل برانچ کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی صورتحال اور مختلف پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے آئی جی سپیشل برانچ کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے سپیشل برانچ کی کارکردگی، بم ڈسپوزل اسکواڈ، K-9 یونٹ اور دیگر سکیورٹی معاملات سے متعلق جامع بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران ادارے کی استعداد کار کو مزید مو¿ثر بنانے سے متعلق اہم امور زیرِ غور آئے، جبکہ موجودہ سکیورٹی چیلنجز، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ حکمتِ عملی اور فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی/سپیشل برانچ رانا عمر فاروق نے نفری کی کمی، برانچ میں جاری تعمیراتی منصوبوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور K-9 یونٹ کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جدید تربیت، وسائل کی بروقت فراہمی اور موثر کوآرڈینیشن کے ذریعے فورس کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مو¿ثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ڈی آئی جی سکیورٹی/سپیشل برانچ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک اور کوشاں ہے۔

