راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کی سربراہی میں دوران ناکہ بندی ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کی سربراہی میں دوران ناکہ بندی ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ۔ علاقے میں رات گئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار، ایک فرار،(شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،) گرفتار ڈاکو قبل ازیں اسلام آباد میں ڈکیتی اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد جاوید سلہریا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے علاقے میں رات گئے دو موٹر سائیکلوں کو روکنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار، ایک فرار،(شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،) گرفتار ڈاکو قبل ازیں اسلام آباد میں ڈکیتی اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری، ملزمان کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ موٹر سائیکل و اسلحہ کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور نصیر آباد پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

