اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی صدر زون کے افسران سے میٹنگ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی صدر زون کے افسران سے میٹنگ ،،جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ گروہوں کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا مرتب کر کے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں، زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتو ں میں بھجو ائیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ بادمحمد جواد طارق نے صدر زون کے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ایس پی صدر زون کاظم نقوی ،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پرڈی آئی جی اسلام آ بادمحمد جواد طارق نے تمام افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجا ز عدالتوں میں بھجوائیں،جرائم پیشہ گروہ کے لاپتہ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں،پراپرٹی مقدمات میں رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اوررہا شدہ ملزمان کی نگرانی کویقینی بنایا جائے،رہا ئی پانے والے ملزمان اگرکسی اور جرم کا ارتکاب کریں تو ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریاں کو بھی یقینی بنائیں،اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی


