LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرسی پی او کا نوٹس

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرسی پی او کا نوٹس، ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ملوث ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، واہ کینٹ پولیس موقعہ پر موجود ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد نے فائرنگ کرکے ‏اپنی بیٹی کو قتل کر دیا تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، فرانزک ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں ،موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا, تھانہ نصیر اباد پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا زیر حراست اشتہاری نے ذاتی رنجش پہ ساتھیوں کے ہمراہ خنجر کے وار سے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا اشتہاری جنوری سے پولیس کو مطلوب تھا, وارث خان پولیس نے قتل اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد تین افراد گرفتار کر لیے، زیرحراست افراد نے ایک ہفتہ قبل سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا زیرحراست افراد واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے وارث خان پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا, تھانہ آر اے بازار پولیس نے کار چوری کی واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 20 ہزار برآمد کر لی، جاتلی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 01 کلو 800 گرام پیرودھائی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 01 کلو 650 گرام چرس برآمد کی، شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران گنج منڈی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر پیرودھائی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر ریس کورس پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر امرال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 09 لیٹر تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 05 لیٹر مورگاہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 05 لیٹر شراب برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کر لیا کاروائیاں تھانہ وارث خان ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے علاقوں میں کی گئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »