LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بحریہ ٹاٶن سوک سینٹر میں واقع آٹو جیمز شوروم پر مسلحہ گروپ کا دھاوا۔ شوروم کے مالک ملک حماد سے ساڑھے تین کروڑ بھتے کا مطالبہ۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تفصیلات کے مطابق آٹو جیمز شوروم کے مالک ملک حماد نعیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ راجہ محمد خان نامی شخص جو کہ پہلے میرے ساتھ گاڑیوں کا لین دین کرتا ہے نے گاڑی کے پیسوں کا مطالبہ کرنے پر گزشتہ روز مسلحہ افراد کےساتھ مل کر ہمارے شوروم پر دھاوا بولا ہے میں تو آفس میں موجود نہیں تھا لیکن میرے سٹاف کےساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کرتے ہوۓ بھتے کا مطالبہ کیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے اور گاڑیاں لے جانے کی دھمکیاں دیتے اور اسلحہ لہراتے ہوۓ چلے گۓ جس کے بعد ہم نے ون فاٸیو پر کال کی اور پولیس نے فوری رسپونس دیا۔ انہوں نے بتایا کہ راجہ محمد خان اس سے قبل بھی ہمارے ساتھ ایسا کر چکا ہے لیکن اس نے اس کے بعد اپنی غلطی کی ہم سے معافی مانگ تھی اور ہم نے پھر اس پر اعتبار کرنا شروع کر دیا ہے لیکن اس دفعہ پھر اس نے یہ معاملہ کیا ہے اور ہم نے متعلقہ تھا لوہی بھیر میں اس کے اور اس کے مسلحہ نامعلوم افراد کےخلاف درخواست جمع کروا جس کے بعد ان پر ایف اٸی آر درج کر لی گٸی ہے۔ ہماری متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ ان غنڈوں کو فوری گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جاۓ تاکہ آٸندہ کسی بھی شریف شہری کےساتھ ایسا معاملہ نہ ہو سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »