LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ روات پولیس نےقتل اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین افراد گرفتار کر لیے

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ روات پولیس نےقتل اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین افراد گرفتار کر لیے، زیر حراست افراد نے چار ماہ قبل جائیداد کے تنازعہ میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری اور ڈرائیور کو زخمی جبکہ گارڈ کو قتل کر دیا تھا زیر حراست افراد واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے ، تھانہ جاتلی پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے بھانجے کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا, زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا، رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 04 افراد کو گرفتار کر کے 03 مسروقہ موٹرسائیکل چھینی گئی رقم 01 لاکھ 10 ہزار اور اسلحہ برآمد کر لیا رتہ امرال پولیس نے 02 افراد کو گرفتار کر کے 02 موٹر سائیکل رقم 33 ہزار اور اسلحہ برآمد کیا تھانہ بنی پولیس نے 02 افراد کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل چھینے گئی رقم 77 ہزار برامد کیے، تھانہ بنی،اور وارث خان پولیس نے چیک ڈیزائنر کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا زیر حراست اشتہاری گزشتہ سال سے مطلوب تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »