LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر یوسف جٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی . فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Share

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر یوسف جٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی . فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف نے محمد ریفان اے ایس آئی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر 207/26 مورخہ 03-04-2026 بجرم 406/411/34 ت پ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم نور جمال ولد کمال خان سکنہ لکی مروت کو ساتھی ملزمان سمیت حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضہ سے فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی گاڑی ٹويوٹا کرولا GLI ماڈل 2015 نمبر BEP-092 بھی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے بعد چالان عدالت کیا جا رہا ہے۔
افسرانِ بالا نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی، جبکہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »