LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) احسان جتلانے والوں کی نسبت احساس رکھنے والے مجھے زیادہ عزیز ہیں کیونکہ پچھتاوا انکساری پیدا کرتا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) احسان جتلانے والوں کی نسبت احساس رکھنے والے مجھے زیادہ عزیز ہیں کیونکہ پچھتاوا انکساری پیدا کرتا ھے اور احسان تکبر پیدا کرتا ہے اور احساس انسانیت کی انتہا تک پہنچاتا ہے اور احساس کرنے والے اس دنیا میں بہت کم ہیں جو کسی کا احساس کرتے ہیں وہ اس فانی دنیا میں پروردگار عالم کی طرف سے عطاء ہوتی ہے ان لوگوں کیلئے جنہوں نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلایا اور وہ جسے چاہے نواز دیتا ہے – باری تعالٰی بے نیاز ہے اور یہی اسکی شان ہے – مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کا فرمان ہے ” ہزاروں فرشتے اس انسان کے ہاتھوں کو چومنے آتے ہیں جو کسی انسان کی مشکل میں مدد کرتا ہے ” خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو ٹھوکریں کھا کر اپنے عظیم مقصد کو پا لیتے ہیں کیونکہ یہی دنیا کے عظیم انسانوں کا ضابطہ حیات ہے –
انہی عظیم انسانوں میں سے ایک ایک ایسی انمول شخصیت کا ذکر کرتے فخر محسوس کرتا ہوں جو عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غلام پنجتن پاک علیہ السلام ہیں – انہیں مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام سے گہری عقیدت اور عشق ہے وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کو محافظ قرآن واسلام سمجھتے ہیں – انسانوں سے پیارو محبت کرنے والی شخصیت چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر گروپ ہے – انکے بارے ایک مثال زبان وزد و عام ہے کہ وہ مٹی کو ہاتھ ڈالتے ہیں اللہ اور پنجتن پاک کے کرم سے وہ سونا بن جاتی ہے – چوہدری اورنگزیب سے میری پہلی ملاقات 2018ء میں الکبیر ٹاؤن فیز ون رائے ونڈ روڈ لاہور میں ہوئی تھی – دوسری ملاقات 26 ، ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کے سلسلے میں نہایت خوشگوار اور باوقار ہوئی اور اس ملاقات کے بعد ان سے ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم ہو گیا –
لیکن یہ رشتہ چند ناعاقبت اندیش افراد کی وجہ سے کافی عرصہ تعطل کا شکار رہا اور پھر رواں سال میں نہ ٹوٹنے والا تعلق محبت و عقیدت کا کارواں دوبارہ منزل کی جانب رواں دواں ہوا – چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر گروپ نہایت ذہین اور کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ خدا ترس بھی ہیں انہوں نے اللہ کے ساتھ تجارت کا سلسلہ بنا رکھا ہے طلباء و طالبات کو وظائف ماہانہ لگا رکھے ہیں جنکی وہ تشہیر نہیں کرتے وہ اس بنیادی اصول پر کار بند ہیں ” دائیں ہاتھ سے دیں بائیں ہاتھ کو بھی علم نہ ہو ” یہی وجہ ہے کہ انکے کاروبار میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہورہی ہے – آج الکبیر ٹاؤن ایک ناقابل تسخیر ” برینڈ ” بن چکا ہے اس طرح چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر گروپ ٹاؤن ڈویلپرز کا ایک درخشندہ اور کامیاب ستارہ بن گئے ہیں –
چوہدری اورنگزیب نے نت نئے آئیڈیا سے ٹاؤن ڈویلپرز میں ایک نئی جدت پیدا کی ہے – الکبیر ٹاؤن رائے ونڈ روڈ لاہور کے ساتھ ساتھ الکبیر آرچڈ کالا شاہ کاکو میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں – اپنے آئیڈیا کی وجہ سے وہ پاکستان تک محدود نہیں رہے بلکہ اوورسیز میں بھی قابل اعتماد ٹاؤن ڈویلپر ہیں انکے کلائنٹس ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اور بلا جھجھک سرمایہ کاری کرتے ہیں انکے پراجیکٹس پر کبھی کسی کلائنٹ کو نقصان نہیں اٹھانا پڑا – چوہدری اورنگزیب ٹاؤن پلاننگ میں نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں اور ان تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں بھی الکبیر ٹاؤن کا آغاز کیا جارہا ہے –
چوہدری اورنگزیب نے عوامی خدمت کیلئے پاکستان تحریک اتحاد کے نام سے سیاسی پارٹی قائم کی ہوئی ہے اور ساتھ ساتھ میڈیا ہاوس بھی بنایا ہوا ہے جس میں نیوز ون ، وسیب اور دیگر چینلز بھی کام کر رہے ہیں – چوہدری اورنگزیب کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے انکے دروازے ہر خاص وعام کیلئے کھلے رہتے ہیں – ان سے میرا تعلق کسی لالچ یا چاپلوسی اور چمچہ گیری سے مبرا ہے – میرا تعلق ان سے ایسا نہیں بن سکا جیسا کئی احباب کا ہے حالانکہ سب سے پہلے عوامی تقریب میں شرکت ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز میں ہوئی تھی – میری محبت دعائیں انکے لئے ہر لمحہ رہتی ہیں کیونکہ وہ ہمارے آباواجداد سے والہانہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں –
چوہدری اورنگزیب چئیرمین الکبیر گروپ کو 8 ، ویں ایشین بزنس ایوارڈز کیلئے بیسٹ ٹاون ڈویلپر کیلئے منتخب کیا گیا انکا ایوارڈ انکے بھائی چوہدری آفتاب نے الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں صوبائی وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن سے وصول کیا – 2019ء میں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں –
چوہدری اورنگزیب کے دشمن بھی اسکے کام کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں اللہ اور پنجتن پاک کے کرم سے پورا کرتے ہیں – وعدوں کی تکمیل کی وجہ سے” وہ مٹی کو ہاتھ ڈالتے ہیں وہ اللہ اور پنجتن پاک کے کرم سے سونا بن جاتی ہے ”
تندئ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »