LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں برس 666 سرچ آپریشنز

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں برس ہونے والے سرچ آپریشنز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چار ماہ کے دوران 666 سرچ آپریشنز کیے گئے، جس دوران 64268 افراد اور 27997 گھروں کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ 7440 دکانیں، 21920 موٹرسائیکل اور 7817 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

جانچ پڑتال کے لیے 367 افغان شہریوں اور 3287 افراد کو تھانے منتقل کیا گیا، آپریشنز کے دوران 1959 موٹرسائیکل اور 111 گاڑیاں بھی تھانے منتقل کی گئیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران 7 کلوچرس، 6 کلو ہیروئن اور 5 کلوآئس برآمد کی گئی، 87 بوتلیں شراب، 6 خنجر، 12 کلاشنکوف اور 10 بندوقیں بھی برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ 53 پستول اور 3270 رانڈ بھی سرچ آپریشنز کے دوران تحویل میں لیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »