LOADING

Type to search

International

تہران (ڈیجیٹل پوسٹ) ایران میں بموں کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا؛ پاسداران انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق

Share

تہران (ڈیجیٹل پوسٹ) ایران میں جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل نے کئی بم برسائے جن میں سے کچھ پھٹ نہیں سکے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جن علاقوں میں بارود سے بھرے امریکی اور اسرائیلی بم زمین میں دب گئے تھے انھیں کلیئر کروایا جا رہا تھا۔اس کوشش کے دوران اچانک کچھ بم پھٹ گئے جس میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ تہران کے شمال مغرب میں واقع شہر زنجان کے قریب پیش آیا۔

ایرانی سیکیورٹی ادروں کے قریب سمجھے جانے والی نور نیوز ویب سائٹ نے تصدیق کہ جاں بحق ہلاک ہونے والے اہلکار پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے کو صاف کرنے کے لیے ڈیمائننگ آپریشن میں مصروف تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس مقام پر موجود اسلحے میں کلسٹر بم اور فضائی بارودی سرنگیں شامل تھیں جو جنگ کے دوران گرائی گئی تھیں۔

جنگی آلات و ساز و سامان کے ماہرین کے بقول ایسے ہتھیار اکثر فوری طور پر نہیں پھٹتے اور بعد میں انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں خاص طور پر جب انہیں ناکارہ بنانے کی کوشش کی جائے۔خیال رہے کہ 7 اپریل سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی جاری ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب نے علاقے کو کلیئر کروانے کا آپریشن شروع کیا تھا۔جنگ بندی کے بعد سب سے یہ ایران کا اب تک کا سب سے زیادہ جانی نقصان قرار دیا جا رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے باوجود میدانِ جنگ میں بچ جانے والا اسلحہ اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »