کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او پیرآباد سراج الدین خٹک کے مطابق گرفتار ملزم شاہ مقصود ولد سلیم کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے مختلف پُڑیوں میں موجود 25 گرام آئس اور نقدی رقم برآمد کی گئی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

