ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جنرل سیکرٹری پریس کلب ملک محمد اقبال کی سالگرہ کی تقریب
Share
*ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہری پور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سردار آصف کی جانب سے جنرل سیکرٹری ہری پور پریس کلب ملک محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل خان ترک، چیئرمین پانڈک حاجی غلام جان سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ملک محمد اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے ان کی صحت، طویل عمر اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔








