LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) اٹک تھانہ صدر حسن ابدال انسپکٹر عمر فاروق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب ۔

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) اٹک تھانہ صدر حسن ابدال انسپکٹر عمر فاروق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب ۔

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے انسپکٹر عمر فاروق اپنی مدتِ ملازمت احسن انداز میں مکمل کرنے کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے، اس موقع پر تھانہ صدر حسن ابدال میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل خداداد للہ ایس ایچ اوز پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں انسپکٹر عمر فاروق کی دیانتداری، فرض شناسی اور گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ انہیں یادگاری شیلڈ اور پولیس افسران کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی خدمات محکمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں اور وہ ہمیشہ پولیس فیملی کا قابلِ قدر حصہ رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »