اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کا روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے بحریہ یونیورسٹی میں ایک روزہ خصوصی سیمینار کا انعقاد
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کا روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے بحریہ یونیورسٹی میں ایک روزہ خصوصی سیمینار کا انعقاد ۔اسلام آباد ٹریفک پولیس اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت باہمی تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے بحریہ یونیورسٹی میں ایک روزہ خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک تھے۔ اس موقع پر بحریہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن کموڈور (ر)شوکت علی،پروفیسر ڈاکٹر آدم سعود اور فوکل پرسن ڈاکٹر ثمرہ اشفاق بھی موجود تھیں۔سی ٹی او اسلام آباد نے اپنے خطاب میں روڈ سیفٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاءکو محفوظ ڈرائیونگ، زیبرا کراسنگ کے استعمال، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی اہمیت اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت باہمی تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا۔سیمینار کے اختتام پر طلبہ وطالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل کریں گے اور دوسروں کو بھی اس بارے میں آگاہی دیں گے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی





