اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کی سکیورٹی اقدامات کا جائزہ ۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بروقت رسپانس اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مو¿ثر بنانے کے احکامات جاری کئے تاکہ اسلام آباد کو ایک محفوظ اور پ±رامن شہر بنانے کے عزم کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ محمد ارسلان شاہزیب، ایس ایس پی کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سعود خان سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کی حفاظت کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی نظام کو مزید مو¿ثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر زور دیا اور انسدادِ دہشتگردی اقدامات کو ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور بین الادارہ جاتی تعاون سے مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مو¿ثر بنایا جائے، مشتبہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور حساس علاقوں میں گشت بڑھایا جائے۔ ایمرجنسی صورتحال میں فوری رسپانس کے لیے کنٹرول روم اور فیلڈ یونٹس کے درمیان رابطہ بہتر کیا جائے، جبکہ سیف سٹی کیمروں اور جدید نگرانی کے نظام سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ اہم تنصیبات، سفارتی مراکز اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ افسران اپنی ذمہ داریاں شفافیت اور دیانتداری سے ادا کریں اور سکیورٹی اقدامات کا باقاعدہ جائزہ لے کر انہیں حالات کے مطابق اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے دارالحکومت کو محفوظ اور پ±رامن شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی کے ساتھ اجلاس میں لاجسٹکس ڈویژن کے امور اور پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران و جوانوں کو بنیادی سہولیات، جدید سازوسامان اور ٹرانسپورٹ کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ رہائش اور طبی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور لاجسٹک سپورٹ کو منظم کیا جائے۔اجلاس کے اختتام پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو




