LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی 2025 کی طرح 2026 میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی 2025 کی طرح 2026 میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری۔ پولیس کی 10 روز میں آرگنائزر کرائم یونٹ آر ڈی یو کی جانب سے تھانہ نون کی حدود میں بلائنڈ مرڈر کیس کے تین ملزمان سمیت ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین وارداتوں میں ملوث تین خطرناک گروہوں کے 16 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اغواءشدہ کمسن بچی موٹر سائیکل ،نقدی اور قیمتی موبائل فونز کل مالیتی 54لاکھ 88 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ، انچارج آر ڈی یو اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ “ریسکیو “15- پر اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ نے سال 2026 میں بھی آئی جی اسلام آباد کے وژ ن “جرائم سے پاک اسلام آباد” کے تحت منظم جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف سنگین مقدمات میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حالیہ دنوں میں تھانہ نون کے علاقے میں ہونے والے بلائنڈ مرڈر کیس میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ تھانہ نون کے علاقے اسلام آباد ہومز فیز III، جھنگی سیداں میں مورخہ 25 مارچ 2026 کو چار افراد (ایک خاتون، ایک بچہ اور دو مرد) کو قتل جبکہ آٹھ سالہ بچی کو اغوا کیا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ فوری طور پر درج کیا گیا۔ یہ ایک بلائنڈ مرڈر کیس تھا جس پر فوری طور پر پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنیکل ذرائع، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں واردات میں ملوث تین ملزمان (دو مرد اور ایک خاتون) کو گرفتار کیا جبکہ اغوا شدہ بچی بعمر آٹھ سال کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یوسف، ابراہیم اور ریشماں بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔اسی طرح تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں مورخہ 06 اپریل 2026 کو زونل ہیڈ میاں الیکٹرانکس برانچ کے ملازمین بینک میں رقم جمع کروانے جارہے تھے کہ دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر 42 لاکھ 67 ہزار روپے لوٹ لیے۔ اس واردات میں ملوث تین رکنی “شیر و گینگ “کو گرفتار کر لیا گیا ، جن میں گینگ لیڈر شیر خان عرف شیرو، شیر ولی اور حسنین عمران شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ تھانہ کھنہ، تھانہ ہمک، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ شہزاد ٹاو¿ن کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے، جن میں نقدی اور موبائل فونز چھینے جاتے تھے۔ ان وارداتوں میں ملوث راجہ گینگ کے سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں دو چوری شدہ موبائل فونز کو رسیو کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد علی، شہروز، ہارون، نعمان اعجاز، شہزادہ احمد علی، ذیشان علی اور عثمان علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 20عدد قیمتی موبائل فونز ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور انہوں نے راولپنڈی کے سول لائن اور چکلالہ کے علاقوں میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ اب تک آٹھ مقدمات ٹریس کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید برآں، تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ شالیمار کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان پر مشتمل “سنی گینگ “کے تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے پانچ قیمتی موبائل فونز، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔ اب تک پانچ مقدمات ٹریس ہو چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل، اکرام اللہ اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔آخر میں ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »