کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز کے افسر اور اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے زیر انتظام کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز میں تعینات او ٹی ٹیکنیشن، مسٹر آصف مسعود (بی پی ایس-11) کو مبینہ سنگین بدانتظامی، غیر مناسب رویے اور نامناسب زبان کے استعمال پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ڈاکٹر کمال ناصر، ریذیڈنٹ میڈیکل آفیسر (بی پی ایس-17)، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز، کے ایم سی کی خدمات سنگین بدانتظامی، بدتمیزی اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے باعث معطل کی جاتی ہیں، اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کے ایم سی میں رپورٹ کریں مزید برآں، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ، کے ایم سی کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسر مقرر کیا جاتا ہے، جو دو (02) ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ / نتائج پیش کریں گے ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق متعلقہ ملازم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کے ایم سی میں رپورٹ کریں کراچی میونسپل کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ اداروں میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور بہتر انتظامی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھا جائے گا



