LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران762افراد،442 گھرانوں،15 ہوٹلوں،63 دکانیں، 362موٹر سائیکلوں اور 149 گاڑیوں کو چیک کیا گیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران762افراد،442 گھرانوں،15 ہوٹلوں،63 دکانیں، 362موٹر سائیکلوں اور 149 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 26 مشکوک افراد اور 30 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیاتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 762 افراد،442گھرانوں، 15ہوٹلوں، 63 دکانیں،362 موٹر سائیکلوں اور149گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ جانچ پڑتال کے لئے26 مشکوک افراد اور 30 موٹرسائیکلوں کوبھی تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دیں

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »