ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) 14 روز قبل فائرنگ سے زخمی ہوئے والے نائب ناظم سٹی 3 چوہدری ایاز عرف جازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) 14 روز قبل فائرنگ سے زخمی ہوئے والے نائب ناظم سٹی 3 چوہدری ایاز عرف جازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، جنکی نماز جنازہ شام 6 بجے ایوب پارک میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، رہنما تحریک انصاف بابائے بلدیات یوسف ایوب خان ، اکبر ایوب خان ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ، سابق وزیر تعلیم قاضی محمد اسد خان ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی گوہر نواز خان ، ایم این اے این اے اٹھارہ بابر نواز خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات ، وکلاء برادری ، صحافی برادری ، کے علاؤہ سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی











