LOADING

Type to search

National

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) چوہدری ایاز اور چوہدری عظمت کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے

Share

ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) چوہدری ایاز اور چوہدری عظمت کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، پورا معاشرہ اس ناحق قتل پر رنجیدہ ہے، ڈی ایس پی سٹی ہری پور سعید خان جدون نے ٹراما سینٹر میں لواحقین کے احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے جبکہ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملزمان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی ، قبل ازیں چوھدری برادری کے رہنما اور مرحوم چوھدری ایاز خان کے کزن چوھدری محمد صدیق نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پرامن ہے اور ہمارا واحد مطالبہ یہ ہے کہ نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہایت امن پسند لوگ ہیں، لیکن اگر ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ہم اپنا احتجاج مزید وسعت دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر چودھری کامران، چودھری زرین، آل ٹریڈرز ہریپور کے رہنما ملک محمد سعید، تاجر تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر معززین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پورے علاقے میں اس افسوسناک واقعے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام مقتولین کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »