LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو پبلک سروس ڈیلیوری

Share

 اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو پبلک سروس ڈیلیوری، عوامی سہولت اور پولیس افسران کی تربیت و پولیس ویلفیئر کے حوالے سے دئیے گئے ٹاسکس پر پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا۔ہمارا کام شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا، پولیس کے شہریوں سے مثالی برتاو¿ کے لئے مسلسل تربیت کے عمل کو جاری رکھنا اور اپنا سب کچھ شہریوں کے تحفظ کے لئے قربان کرنے کے عزم کو مزید پختہ کرنا ہے۔ ہر افسر دلجمعی سے اپنا کردار ادا کرے۔ آئی جی اسلام آباد کی افسران کو تاکید۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی، عوامی خدمت کے معیار اور داخلی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر،اے آئی جی لوجسٹکس عبدالحق عمرانی،اے آئی جی انوسٹی گیشنز /کمپلینٹس سید عنایت علی شاہ ،ایس ایس پی فیڈرل پرزنز علی اکبر سمیت دیگر پولیس افسرا ن نے شرکت کی ۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو دیے گئے اہداف بالخصوص پبلک سروس ڈیلیوری، عوامی سہولت، پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور پولیس ویلفیئرپر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنانے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور شہریوں کو بروقت اور باعزت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تھانوں کی سطح پر عوامی سہولت مراکز کو فعال اور مو¿ثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، جس میں اخلاقی اقدار، صبر و تحمل اور شہریوں سے خوش اخلاقی کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ پولیس ویلفیئر کے اقدامات کو وسعت دی جائے تاکہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا کر ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور ان کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے ساتھ مثالی رویہ اپنانا اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہر افسر اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے، جبکہ ٹیم ورک اور باہمی رابطے کو فروغ دیا جائے تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی میں واضح بہتری لائی جا سکے۔مزید برآں آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو پیشہ ورانہ امور، کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے اور احتساب کے نظام کو مو¿ثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کا اعتماد بحال رکھنا پولیس کی کامیابی کی بنیاد ہے، لہٰذا ہر سطح پر شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »