راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا حامد کاظمی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا حامد کاظمی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کی سربراہی میں غازی عمر اے ایس آئی نے ھمراہ پولیس ٹیم کے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

