LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ہسپتال میں زیرعلاج ایس پی محفوظ کیانی کی عیادت و حوصلہ افزائی

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ہسپتال میں زیرعلاج ایس پی محفوظ کیانی کی عیادت و حوصلہ افزائی ۔آئی جی اسلام آباد نے نے زیر علاج پولیس آفیسر کی صحت اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا ۔انہوں نے جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ڈاکٹرز اور ویلفیئر آفیسر کو علاج معالجے کی بہترین سروسز فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج ایس پی محفوظ کیانی کی عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی اسلام آباد نے ایس پی محفوظ کیانی کی خیریت دریافت کی اور جاری علاج کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی، ساتھ ہی ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار بھی کیا۔دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور ویلفیئر آفیسر کو ہدایت کی کہ ایس پی محفوظ کیانی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج کے تمام مراحل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے تمام افسران محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہم سب ایک خاندان کی مانند ہیں اور مشکل وقت میں کوئی بھی پولیس افسر خود کو تنہا محسوس نہیں کرے گا۔مزید برآںآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے انتظامی امور، شہر میں متبادل راستوں پر ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے دیے گئے ٹاسکس پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ انتظامی معاملات کو مزید مو¿ثر بنایا جائے، ٹریفک کے بہاو¿ کو بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اقدامات میں بہتری لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکار دن رات شہر کے امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »