راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ)ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج آفتاب شاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، چند روز قبل گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین،
Share
راولپنڈی (مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج آفتاب شاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، چند روز قبل گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین،بھانجا ہی چور نکلا،78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین کردیا،بھانجا ہی چور نکلا، زیر حراست شخص سے78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات برآمد ہوئے، زیر حراست شخص کا اپنے ماموں کے گھر آنا جانا تھا،جسے طلائی زیورات کے متعلق پتہ تھا، زیر حراست شخص نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں طلائی زیورات چرا لیے، ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

