LOADING

Type to search

International

تہران (ڈیجیٹل پوسٹ) جب تک بحری ناکہ بندی برقرار ہے، امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایرانی میڈیا

Share

تہران (ڈیجیٹل پوسٹ) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا وہ کوئی مذاکراتی وفد پاکستان بھیجے گا۔
رپورٹ کے مطابق جب تک امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب ایرانی نائب صدر محمد رضاعارف نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں امریکا کبھی نرم اور کبھی سخت رویہ اختیار کرتا ہے۔ ہمارا مذاکراتی وفد ملکی مفادات کا بہادری سے دفاع کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے۔
محمد رضاعارف نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کا مستقل کنٹرول لے لیں تو پابندیوں کی فکر نہیں، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی، آبنائے ہرمز کی نگرانی اور کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »